#BREAKING LIVE :
मुंबई हिट-एंड-रन का आरोपी दोस्त के मोबाइल लोकेशन से पकड़ाया:एक्सीडेंट के बाद गर्लफ्रेंड के घर गया था; वहां से मां-बहनों ने रिजॉर्ट में छिपाया | गोवा के मनोहर पर्रिकर इंटरनेशनल एयरपोर्ट पर उतरी पहली फ्लाइट, परंपरागत रूप से हुआ स्वागत | ‘भेड़िया’ फिल्म एक हॉरर कॉमेडी फिल्म | शरद पवार ने महाराष्ट्र के गवर्नर पर साधा निशाना, कहा- उन्होंने पार कर दी हर हद | जन आरोग्यम फाऊंडेशन द्वारा पत्रकारो के सम्मान का कार्यक्रम प्रशंसनीय : रामदास आठवले | अनुराधा और जुबेर अंजलि अरोड़ा के समन्वय के तहत जहांगीर आर्ट गैलरी में प्रदर्शन करते हैं | सतयुगी संस्कार अपनाने से बनेगा स्वर्णिम संसार : बीके शिवानी दीदी | ब्रह्माकुमारी संस्था द्वारा आयोजित कार्यक्रम में आरती त्रिपाठी हुईं सम्मानित | पत्रकार को सम्मानित करने वाला गुजरात गौरव पुरस्कार दिनेश हॉल में आयोजित किया गया | *रजोरा एंटरटेनमेंट के साथ ईद मनाएं क्योंकि वे अजमेर की गली गाने के साथ मनोरंजन में अपनी शुरुआत करते हैं, जिसमें सारा खान और मृणाल जैन हैं |

الانصار میڈیکل ویلفیئر سوسائٹی اور ہندوستانی مسجد ٹرسٹ کے اشتراک سے مسجد کے گراؤنڈ فلور پر محلہ کلینک کا اہتمامِ ، روزانہتقریباً 300 مریض مستفیض ہو رہے ہیں ۔

737

بھیونڈی:  (ایف انصاری)   کورونا وائرس جیسی مہلک  وباء کے دوران شہر کے بیشتر پرائیویٹ  اسپتال بند کردیئے گئے تھے جس کے نتیجے میں   ماہ جون کے اوائل میں  بھیونڈی شہر میں نان کوویڈ  مریضوں کی اموات کی شرح میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہونے لگا یہاں تک کہ شہر کے بیشتر قبرستانوں میں ہاؤس فل کا بورڈ آویزاں کردیا گیا تھا جو کسی المیہ سے کم نہیں ۔  ایسی صورتحال میں  شہر میں ہونے والی اموات کی شرح پر قابو پانے سمیت نان کوویڈ مریضوں کی صحت کی حفاظت کے لئے شہر کی 50 سے زیادہ سماجی تنظیمیں اور سماجی خدمت گار آگے آئے اور شہر کے مختلف مقامات پر محلہ کلینک شروع کرکے مفت جانچ کر انہیں تین دن کی دوا اور حسب ضرورت گلوکوز اور ضرورت پڑنے پر آکسیجن بھی فراہم کررہے ہیں۔  

اسی تناظر میں الانصار میڈیکل ویلفیئر سوسائٹی اور ہندوستانی مسجد ٹرسٹ کے اشتراک سے  10 بیڈ پر مشتمل محلہ کلینک شروع کیا گیا ہے۔  جہاں ہر روز تقریباً 250 سے 300 مریضوں کی مفت میں جانچ کرکے ان کا علاج کیا جاتا ہے جس میں  آج تک  5 ہزار سے زیادہ افراد یہاں سے مستفیض ہوچکے ہیں۔ اس محلہ کلینک میں مالیگاؤں سے دو ڈاکٹروں کے علاوہ ، دو مقامی ڈاکٹروں ، دو کمپاؤنڈر اور 4 نرسوں کے ذریعے مریضوں کے علاج اور ان کی دیکھ بھال مسلسل کی جاری ہے۔  وہیں خواتین کے لئے دو خاتون ڈاکٹروں کے بھی انتظامات کئے گئے ہیں اور خواتین کے لئے علیحدہ بیڈ کے انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔اس  محلہ کلینک میں اہم کردار ادا کرنے والے شاہد فاروقی ، ظفر انصاری ، وسیم انصاری ، مشتاق مومن ، شہزاد مومن اور کے کے ایسوسی ایٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر انجینئر دراج کامنکر نمایاں طور پر  بخوبی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس محلہ کلینک میں اب تک  شہر کے مخیر حضرات کے تعاون  سے ڈھائی لاکھ روپے کی دوائیں فراہم کی جاچکی ہیں۔ صرف یہی نہیں بلکہ اس محلہ کلینک کے ذریعے  نیو الپائن لیب میں ہونے والی خون کی جانچ میں بھی مریضوں کو 60 فیصد رعایت مہیا کرائی گئی ہے۔ جس سے مقامی افراد کے علاوہ اطراف کے دیگر علاقوں کے لوگ بھی مستفیض ہورہے ہیں انشاءاللہ آئندہ بھی ضرورت کے مطابق  حسب معمول ہماری خدمات بدستور جاری رہے گی ۔

27 Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *