#BREAKING LIVE :
मुंबई हिट-एंड-रन का आरोपी दोस्त के मोबाइल लोकेशन से पकड़ाया:एक्सीडेंट के बाद गर्लफ्रेंड के घर गया था; वहां से मां-बहनों ने रिजॉर्ट में छिपाया | गोवा के मनोहर पर्रिकर इंटरनेशनल एयरपोर्ट पर उतरी पहली फ्लाइट, परंपरागत रूप से हुआ स्वागत | ‘भेड़िया’ फिल्म एक हॉरर कॉमेडी फिल्म | शरद पवार ने महाराष्ट्र के गवर्नर पर साधा निशाना, कहा- उन्होंने पार कर दी हर हद | जन आरोग्यम फाऊंडेशन द्वारा पत्रकारो के सम्मान का कार्यक्रम प्रशंसनीय : रामदास आठवले | अनुराधा और जुबेर अंजलि अरोड़ा के समन्वय के तहत जहांगीर आर्ट गैलरी में प्रदर्शन करते हैं | सतयुगी संस्कार अपनाने से बनेगा स्वर्णिम संसार : बीके शिवानी दीदी | ब्रह्माकुमारी संस्था द्वारा आयोजित कार्यक्रम में आरती त्रिपाठी हुईं सम्मानित | पत्रकार को सम्मानित करने वाला गुजरात गौरव पुरस्कार दिनेश हॉल में आयोजित किया गया | *रजोरा एंटरटेनमेंट के साथ ईद मनाएं क्योंकि वे अजमेर की गली गाने के साथ मनोरंजन में अपनी शुरुआत करते हैं, जिसमें सारा खान और मृणाल जैन हैं |

بھیونڈی کے رکن اسمبلی رئیس قاسم  شیخ نے نئی تعمیر سڑکوں اور  ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

736

بھیونڈی:  (ایف انصاری )  مشرقی حلقہ اسمبلی کے رکن اسمبلی رئیس قاسم شیخ نے  پاورلوم صنعت کا مانچسٹر کہے جانے والے بھیونڈی شہر میں  چل رہے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے لاپرواہی اور غفلت برتنے  والے افسران اور ٹھیکیداروں کو سخت انتباہ کیا ہے۔

رکن اسمبلی رئیس قاسم شیخ نے بتایا کہ انہیں شکایت موصول ہوئی کہ نئے تعمیر ہوئے فلائی اوور پر گڑھے ہوگئے ہیں. اس شکایت پر انہوں نے فوری طور پر  ایم ایم آر ڈی اے کے افسران سے رابطہ کر فلائی اوور پر مرمت کا کام شروع کرایا ہے.

ساتھ ہی انہوں نے فلائی اوور کے نیچے سڑک کے دونوں جانب لگائے گئے ناقص درجے کے پیور بلاک  اور اسے ٹھیک طور سے نہ لگائے جانے کو لیکر پھٹکار لگاتے ہوئے اسے درست کرنے کی تاقید کی ہے.

رکن اسمبلی کے اس دورے کے دوران میونسپل افسران، پی ڈبلیو ڈی، ایم ایم آر ڈی اے افسران اور ترقیاتی کاموں کو کرنے والے ٹھیکیدار کمپنی کی ٹیم موجود تھی.

رئیس شیخ بھیونڈی شہر کے کلیان ناکہ واقع فلائی اوور کے نیچے ہونے والی ٹریفک جام کے انتہائی اہم مسئلے پر افسران سے کہا کہ اس کام کو جلد سے جلد پورا کیا جائے کیونکہ شہر میں ٹریفک جام کی وجہ سے عوام کو شدید دشواریاں پیش آرہی ہے.

شہر میں مختلف علاقوں میں زیر تعمیر آر سی سی سڑکوں کی کوالٹی اور ڈرینیج لائن کو لیکر افسران سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ معیاری سڑک تعمیر کرنے میں کسی بھی طرح کہ لاپرواہی وہ بالکل برداشت نہیں کریں گے اس لئے اس پر پوری توجہ دی جائے. شہر میں صاف صفائی کے فقدان کی شکایت موصول ہونے پر میونسپل افسران کو انتباہ کیا کہ کچرا اٹھانے اور شہر کی صفائی کو لیکر ہر ممکن کوشش کریں تاکہ عوام کو ہونے والی دشواریوں کی انہیں دوبارہ شکایت موصول نہیں ہونی چاہیے.

 کھنڈوپاڑہ واقع سڑکوں کا جائزہ لیا تو میونسپل افسران نے بتایا کہ اس سڑک کا کام پی ڈبلیو ڈی کے ذریعے ہوگا مگر جب انہوں پی ڈبلیو ڈی کے افسران سے دریافت کیا تو انہوں بتایا کہ کارپوریشن کی جانب سے ابھی تک انہیں ہینڈ اوور نہیں کیا گیا ہے. انہوں نے دونوں محکموں کے درمیان تال میل نہ ہو نے پر بھی ناراضگی ظاہر کی اور پربھاگ سمیتی نمبر 1 اور 2 کے انجینئر سچن نائیک اور ونود متے کو دو ٹوک کہا کہ وہ اپنے فرائض کو بخوبی انجام دیں کیونکہ سڑکوں پر ہونے والے گڑھوں سے عوام کو شدید دشواریاں پیش ہورہی ہے اس طرح کی تمام شکایتوں کو حل کر کے اسکی رپورٹ پیش کرنے کو کہا رکن اسمبلی کے اس دورے کی ستائش کرتے ہوئے عوام نے ان کی خوب سراہنا کی ہے۔

3 Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *